ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الور گینگ ریپ کے خلاف بھیم آرمی کا زبردست احتجاج

الور گینگ ریپ کے خلاف بھیم آرمی کا زبردست احتجاج

Sat, 11 May 2019 10:52:20    S.O. News Service

جے پور، 11 مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے الور میں شوہر کے سامنے ہی دلت خاتون سے گینگ ریپ کی شرمناک اور خوفناک واردات کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کو دارالحکومت جے پور میں بھیم آرمی نے واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر کی قیادت میں بڑی تعداد میں آئے کارکنان سڑک پر اتر آئے۔جمعہ کو تپتی دوپہری میں بھیم آرمی کے ارکان نے جے پور کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں اترکر مظاہرہ کیا۔اس دوران بڑی تعداد میں پولیس موجود رہی۔بی جے پی نے گینگ ریپ کے واقعہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے استعفیٰ کی مانگ کی تھی۔بتا دیں کہ راجستھان کے الور ضلع کے تھاناگاجی تھانہ علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ پانچ ملزمان کی طرف سے شوہر کے سامنے اجتماعی آبروریزی کی واردات کا ویڈیو وائرل کیا گیا۔اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے شوہر کو انتخابی عمل ختم ہونے کا انتظار کرنے کو کہا تھا۔الور پولیس دلت خاتون کے ساتھ 3 گھنٹے تک ہوئے گینگ ریپ پر پردہ ڈالنے میں لگی تھی۔الور پولیس نے ریاست کے اعلی پولیس افسران کو بھی اس درندگی کے بارے میں مکمل معلومات نہیں دی، جبکہ واقعہ کا ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا میں پھیل گیا تھا۔اس دوران گینگ ریپ کے خلاف جے پور میں زوردار مخالفت دیکھنے کوملی۔


Share: